چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ ترامیم کے خلاف ہماری جدوجہد مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ ہو گی۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ مولانا صاحب بڑے زیرک ہیں، ان کے ساتھ ہمارا اتحاد جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو دوام بخشنے کے لیے یہ ترامیم لے کر آ رہے ہیں، یہ آئینی نہیں، غیرآئینی ترامیم ہیں۔بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہم اس بات پر متفق ہو چکے کہ عدلیہ سے متعلق قانون سازی پر ہمارا ایک مؤقف ہو گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کسی ادارے پر حملہ نہیں کیا، نہ کریں گے اور نہ یہ ان کے لیے مناسب ہے، ہمارے سیاسی مخالفین ہیں، وہ سیاسی مخالفین سے متعلق باتیں کر رہے تھے، ان کا مزید کہنا ہے کہ سیاست میں آپ ایک دوسرے کو یہ شرائط نہیں رکھتے کہ آپ معافیاں مانگیں۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ سیاست میں یہ ہوتا ہے، ایک دوسرے کے لیے راستے بند نہ کریں، آگے بڑھیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں