جماعت اسلامی کیجانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم ہوگئی

کراچی (پی این آئی)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی کل منصورہ میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ لوگ تیار ہورہے ہیں، احتجاج کا دائرہ وسیع ہوگا، پہلے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اب پہیہ جام کریں گے، حکومت کو عوام کو ریلیف دینا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کو غیر ضروری طور پر زیادہ اختیارات دیئے گئے، ملک میں بجلی کا بحران ہے، پہلے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اب پہیہ جام ہڑتال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جن آئی پی پیز معاہدوں کی مدت پوری ہوگئی وہ ختم کریں، گزشتہ سال کی بہ نسبت لوگوں کابل دگنے سےزیادہ آرہا، آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے۔حافظ نعیم نے کہا کہ کپیسٹی چارجز کی مد میں اربوں روپے عوام سے وصول کیے جارہے ہیں، کل منصورہ میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close