لاہور (پی این آئی) ریلوے انتظامیہ نے کم فاصلے کے سٹیشنز کے کرائے میں 50 فیصد تک اضافہ کردیا ہے۔
ریلوے نے گزشتہ ہفتےاےسی سلیپر ٹرین اور پسنجر ٹرینوں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا تھا ،ریلوے نے بزنس کلاس ، اے سی سلیپر ،سٹینڈرڈ اور اکانومی کلاس اور لانگ ڈسٹینس کے کرایوں میں کمی کی تھی۔ ریلوے نے کم فاصلے کے اکانومی کلاس کے کرایوں میں 10 سے 50 فیصد اضافہ کردیا ہے ،کراچی سے حیدر آباد ، ٹنڈو آدم اور ٹنڈو جام ,کوٹری ،لاہور کے اکانومی کلاس کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ریلوے نے لاہور ، راولپنڈی ،اور فیصل آباد سے چلنے والی ٹریںنو کم فاصلے کی اکانومی کلاس کے کرایوں میں بھی اضافہ،لاہور سے سیالکوٹ ، لاہور سے ناروال اور لاہور سے نارنگ منڈی فیصل آباد سے پنڈی کے اکانومی کلاس میں اضافہ کردیا ،کم فاصلے 250 کلو میٹر تک کے فاصلہ اکانومی کلاس کا کرایہ بھی10 سے 20 فیصد بڑھادیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں