کراچی سے لاہور آنے والی پرواز حادثے کا شکار

کراچی (پی این آئی) فلائی جناح کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز میں دوران لینڈنگ آگ بھڑک اٹھی۔

پرواز مقررہ وقت کے مطابق تقریباًشام 5بجکر 45منٹ پر کراچی سے لاہور کیلئے روانہ ہوئی جو تقریباًشام 7بجکر 25 منٹ پر لاہور پہنچی،پرواز نے جیسے ہی لاہور میں لینڈ کیا تو اس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث مسافروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔آگ جہاز کے پچھلے حصے میں لگی،آگ کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ نے فوری طور پر جہاز میں موجود مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جہاز میں دھوئیں کی موجودگی پر فوری طور مسافروں کو طیارے سے باہر نکالاگیا۔

جیو نیوز کے مطابق مسافروں کو جہاز کے تمام دروازے کھول کر سلائیڈرز کی مدد سے نکالاگیا،جہاز میں 31مسافر سوار تھے۔دھواں اٹھنے کے حوالے سے ٹینیکل ٹیم جہاز کا معائنہ کررہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close