علیمہ خان کا عمران خان کی رہائی سے متعلق اہم بیان آگیا

اسلام آباد(پی این آئی) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ وقت آرہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ناجائز قید کو ختم ہونا پڑے گا۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ وقت آرہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ناجائز قید کو ختم ہونا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ آپ کو بانی پی ٹی آئی سے کیا مسئلہ ہے؟ عمران خان کو انہوں نے جیل سے نہیں نکالنا ہے۔بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے مزید کہا کہ اس ہفتے ہم پنڈی میں ہوں گے، این او سی نہیں ملا تو احتجاج کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close