عمران خان اور بشریٰ بی بی کیلئے بری خبر

اسلام آباد(پی این آئی) توشہ خانہ 2 کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پرآئندہ سماعت پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی۔ملزمان بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو چالان کی نقول دے دی گئیں۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے دلائل میں کہا کہ درخواست ضمانت نیب قوانین کے تحت دائر کی گئی تھیں، توشہ خانہ ٹو کیس ایف آئی اے کو منتقل ہوچکا ہے، ایف آئی اے قوانین کے تحت یہ درخواست ضمانت نہیں بنتی۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ ملزمان یا تو دی گئی درخواست ضمانت میں ترمیم کریں یا پھر نئی درخواست دیں۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی کی درخواست ضمانت غیر مؤثر قرار دے دی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر نے نئی درخواست ضمانت جمع کرادی۔ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل نے ابتدائی دلائل دیے۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر مزید سماعت 26ستمبر تک ملتوی کردی۔توشہ خانہ 2 کیس کی آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close