پاکستان میں کتنے فیصد لوگ مزے کر رہے ہیں؟ اچکزئی نے بتا دیا

چیئرمین پشتونخوا میپ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک میں 2 فیصد لوگ مزے کر رہے ہیں۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ نعمتوں کے باوجود 3 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا، ہم انہی پالیسیوں پر لگے رہے، ہم نے آئین سے انحراف کیا۔محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری کا حل عدل اور انصاف میں ہے، سب زبانوں کا احترام ہونا چاہیے، اس صدی میں بھی زبانوں کو اہمیت نہیں دی جاتی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سب کو آئین کو ماننا چاہیے، پارلیمنٹ طاقت کا سر چشمہ ہونا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close