عمران خان کے مقبول ترین لیڈر ہونے کا دعویٰ

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی مقبول ترین لیڈر ہیں اور پی ٹی آئی سب سے بڑی جماعت ہے، اس میں کوئی دورائے نہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف کی مقبولیت پر کوئی سوال ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وکلاء اس وقت آئینی ترامیم کے خلاف متحد ہیں، آئینی ترامیم پاکستان کے آئین کا بنیادی ڈھانچہ تباہ کرنے کی کوشش ہے۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ اسکیم کامیاب ہوئی تو آئین پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا، وکلاء اور اپوزیشن پارٹیز کو اس معاملےمیں اکٹھے ہو کر آگے بڑھنا ہو گا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ اسمبلیاں تو فارم 47 کی پیداوار ہیں، یہ عوام کی نمائندگی نہیں کر رہیں، ان اسمبلیوں سے تو ہر صورت جلد یا بدیر باہر نکلنا ہے، ابھی ضروری یہ ہے کہ آئینی ترامیم کو روکا جائے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد نہیں ہو رہا، آئین اور جمہوریت سارا کچھ لپیٹا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close