افسوسناک واقعے میں دو خواتین کا قتل کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں قبرستان کے قریب گھر کے اندر فائرنگ سے دو خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مقتولین کی شناخت حنا اور سحرش کے نام سے ہوئی، ملزم فائرنگ کر کے فرار ہوگیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق واردات گھریلو ناچاقی یا دشمنی پر کی گئی۔پولیس جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔ ڈی آئی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close