سیکیورٹی وجوہات کے باعث پاک ایران بارڈر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بندکردی گئی

کوئٹہ(پی این آئی) ڈپٹی کمشنر گوادر نے مکران کوسٹل ہائی وے کی بندش اور سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر پاک ایران بارڈر پر ہر قسم کی ٹریفک پر پابندی عائد کردی۔

تفصیل کے مطابق پاک ایران بارڈر کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے جہاں یہ فیصلہ مکران کوسٹل ہائی وے کی بندش اور سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر گوادر نے اعلامیہ بارڈر کی بندش کا اعلامیہ جاری کردیا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ پاک ایران بارڈر ٹو فائیو زیرو پر ہر قسم کی تجارت اور تجارت سے وابستہ گاڑیوں کی نقل و حمل پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close