اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ میں کس چیز کی معافی مانگوں اور کس بات پر مانگوں، بھول جائو معافیاں، معافی معافی نشتہ، پرچے کاٹنے ہیں کاٹ لو، پنجاب حکومت کا غلام ہوں نہ کسی اور کا غلام ہوں۔
پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے ویڈیو خطاب حکومت پنجاب کو تنقید نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ معافی ظرف والے لوگ مانگتے ہیں ہم ظرف والے لوگ ہیں، ہم پہلے معافی منگوائیں گے اس چیز کی جو اس ملک کے ساتھ ظلم ہوا ہے، معافی کی بات مت کرو،میں نہ پنجاب حکومت کا غلام ہوں نہ کسی اور کا غلام ہوں،بھول جاو معافیاں ،معافی معافی نشتہ ،پرچے کاٹنے ہیں کاٹ لو۔
علی امین گنڈاپور کا اپنے ویڈیو میں پیغام میں کہنا تھا کہ معافیوں پر بات گئی تو اپنی پوری زندگی آپ لوگ معافی مانگتےپھروگے ،میں نے ایساکام ہی نہیں کیا کہ معافی مانگوں جلسے میں اسٹینڈرڈ ٹائم کی جو حرکت کی ہے اسکی بھرپور مذمت کرتا ہوں ،صرف پی ٹی وی کا خبر نامہ اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق دیکھا جاتاہےایک ریاست دو دستور نامنظور ہیں،ملک میں دو طرح کے قانون ہیں کمزور کے لئے الگ اور طاقتورکیلئے الگ ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے ویڈیو خطاب میں کہا کہ جھوٹے بیانیہ دیکر قوم کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتاکہ راستے کھلے تھے ، میں ساڑھے پانچ بجے کالاشاہ کاکو پہنچا ،رکاوٹیں ڈالی گئی ،آپ اتنے ہی جمہوری ہیں تو مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت دیتے یا دوبارہ دے دیں ،بتاتے جلسہ کیا ہوتاہے ،عوام جمہوریت اور آئین کے ساتھ ہے ،عوام آئین کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کے لئے کھڑے ہیں ۔
علی امین گنڈاپورکا کہنا تھا کہ جمہوریت پر ڈاکا نہیں پڑنے دیں گے، نہ ہم فارم 47 کی حکومت کو مانتے ہیں نہ اسکی آئینی ترمیم کو مانتے ہیں، کوئی غیر قانونی اقدام نہیں کرنے دیں گے، آیندہ جمعے پورے ملک میں نکلیں گے ،آئین کے تحفظ عدلیہ کی آزادی اوربانی کی رہائی کو مطالبہ کریں گے اتوار کو میانوالی میں جلسہ ہوگا ،پھر راولپنڈی اور دیگر شہروں میں جلسے کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں