وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ملک بھر میں احتجاج کی کال دیدی

پشاور(پی این آئی)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی ہے۔

علی امین گنڈاپور اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم جمعہ کو ہر شہر میں نکلیں گے، ہر شہر میں عدلیہ کی آزادی، آئین کے تحفظ اور بانی کی رہائی کا مطالبہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پرچے کاٹنے ہیں کاٹ لو، ہم بانی کو رہا کرا کے وزیراعظم بنائیں گے۔ہمیں دو نہیں ایک پاکستان چاہیے، اس ملک میں دو قانون ہیں، ہر طرف کنٹینر لگا کر گھٹیا حرکت کی گئی، جھوٹا بیانیہ بنایا گیا کہ راستے کھلے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے مجھ سے وہ معافی وہ مانگیں جنہوں نے میرے لیڈر کے گریبان میں ہاتھ ڈالا، ہم پہلے خود پر ہونے والے ظلم و زیادتی کی معافی منگوائیں گے، کم ظرفوں ہم سے معافی کی امید نہ رکھنا، معافی شافی پر والی باتیں نہ کرو، معافی پر بات گئی تو پوری زندگی معافی مانگو گے، میں پنجاب حکومت کا غلام نہیں جو معافی مانگوں، چاہے فیڈرل حکومت ہو یا پنجاب حکومت، معافی شافی نشتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close