اسرائیلی اخبار کا مضمون، تحریک انصاف سے وضاحت مانگ لی گئی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمان نے اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے متعلق مضمون پر ردِعمل دے دیا۔

اپنے بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ اسرائیلی اخبار نے لکھا ’بانی پی ٹی آئی اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات چاہتے تھے‘۔شیری رحمان نے کہا کہ اسرائیلی لابی کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کے تعلقات نئی بات نہیں۔ پی پی پی رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف وضاحت دے کہ اسرائیل ان کا حامی کیوں ہے؟ اسرائیل کو کیوں یقین ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہی اسرائیل سے متعلق عوامی رائے اور فوجی پالیسی بدل سکتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی روز اڈیالہ جیل سے پیغام بھیجتے ہیں، ان دعوؤں کی بھی وضاحت کریں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے آرٹیکل میں بانی پی ٹی آئی کو اسرائیل کا حمایتی قرار دے دیا گیا ہے۔یروشلم پوسٹ نے اسرائیل کے اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے دعوؤں کی تصدیق کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close