تحریک انصاف کے رہنمائوں اور کارکنان کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

لاہور(پی این آئی)ڈی سی لاہورکی جانب سے تحریک انصاف کے 487 کارکنوں اور رہنماؤں کے نظر بندی کے احکامات واپس لےلیے گئے۔

لاہور میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے جلسے کےپیش نظر کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات لاہور پولیس کی درخواست پر ڈی سی لاہور نے جاری کیے تھے 30دن کی نظر بندی کے احکامات 17،19 اور 20 ستمبر کو جاری کیے گئے۔نظر بندی کے احکامات پر پولیس نے جلسے قبل 100سے زائد کارکنوں کو حراست میں لیا تھا،زیر حراست افراد میں سے متعدد کو نظر بندی کے تحت جیل بھجوایا گیا تھا، نظر بندی کے احکامات واپس لیے جانے پر تمام افراد کو رہا کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close