اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے وائلڈ لائف منیجمنٹ نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک پر قائم مونال ریسٹورنٹ کو مسمار کرنے کا عمل شروع کردیا۔
تفصیل کے مطابق وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے پہلے ہی روز عمارت کا آدھے سے زیادہ حصہ منہدم کر دیاہے۔وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ نے عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے پہلے ہی روز عمارت کا آدھے سے زیادہ حصہ منہدم کردیا اور کہا کہ جنگل میں اس منگل سے جنگلی حیات شدید متاثرہورہی تھیں۔
ترجمان وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے کہا کہ یہاں پر ایک سروے کنڈکٹ کرنا ہے سروے کے بعد یہاں پر آرکیٹیکٹ ڈیزائن کیا جائے گا، مارگلہ ویو پوائنٹ بنے گا یہاں پر بیسکلی انفارمیشن سنٹر بنایا جائے گا اور اس سنٹر میں اسپیشیئلی یونیورسٹیز کے جو بچے ہیں وہ یہاں پر آکر اپنی ریسرچ کنڈکٹ کر سکیں گے۔وائلڈ لائف منیجمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ وہ مارگلہ ہلز کے اس خوبصورت مقام کو واپس اصلی حالت میں لوٹا کر قدرتی ماحول اور جنگلی حیات کو تحفظ دیں گے۔
بھاری مشینری کی مدد سے مسمار ہوتی یہ عمارت2006 سے مارگلہ ہلز پرقائم مونال ریسٹورنٹ کی ہے۔سپریم کورٹ کے حکم پر اس عمارت کو گرانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔۔یوں اس کا 18 سالہ سفر اختتام کو پہنچا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں