اسلام آباد(پی این آئی) میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں ایم ڈی کیٹ انٹری ٹیسٹ کیلئے سخت اقدامات کیے گئے ہیں، ٹیسٹ کے دوران موبائل فون “خاموش” رہیں گے۔
وفاقی وزارت داخلہ نے حکومت پنجاب کی سفارش پر پی ٹی اے کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے محکمہ صحت کی سفارش پر وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھا تھا۔ موبائل اورانٹرنیٹ سروسز کی معطلی کیلئے پنجاب کے26 امتحانی مراکز کی لوکیشن کوآرڈینیٹس پی ٹی اے کو ارسال کی ہے۔
داخلہ ٹیسٹ کیلئے پنجاب کے12 اضلاع میں26 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں، تمام 26 امتحانی مراکز کے 500 میٹرکی حدود میں موبائل اورانٹرنیٹ سروسز معطل رہیں گی۔امتحانی مراکز کے گرد صبح ساڑھے 9 بجے سے ڈیڑھ بجے تک موبائل و انٹر نیٹ سروس معطل رہے گی۔
واضح رہے کہ انٹری ٹیسٹ میں 82ہزار500 امیدوار امتحان میں شامل ہوں گے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں