پی ٹی آئی کا لاہور میں جلسہ بھی ناکام قرار دیدیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا جلسہ ناکام ہوگیا عوام نے ان کو مسترد کردیا ہے۔

 

مہنگائی 9.6 فیصد سنگل ڈیجٹ پر آچکی ہے،مہنگائی میں کمی کی وجہ سے یہ لوگوں کو اکٹھا نہیں کرسکے۔ انہوں نے نیوز کانفرنس میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لاہور جلسے سے متعلق بڑی بڑی باتیں کی گئیں، لاہور جلسے کیلئے پی ٹی آئی کے جلسوں کو روکنے کیلئے کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی تھی، لاہور جلسے کیلئے خبردار ہوشیار کے نعرے لگائے گئے، کے پی کے قافلے ایم ون کے ذریعے سے آئے، میانوالی اور اٹک کے راستے قافلے آئے، اتنی تیاری کے ساتھ چند لوگ اکٹھے کرسکے۔

پی ٹی آئی کا جلسہ ناکام ہوگیا عوام نے ان کو مسترد کردیا ہے، مہنگائی 9.6فیصد سنگل ڈیجٹ پر آچکی ہے، ان کے دور میں مہنگائی ڈبل ڈیجٹ پر گئی تھی، نوازشریف کے دور میں 4فیصد تھی۔

اب ا ن کا احتجاج کس بات کا؟یہ لوگوں کو اکٹھے نہیں کرسکے، مہنگائی کم ہوئی ہے، مالیاتی ادارے کہتے ہیں کہ پاکستان کی معیشت ٹیک آف کررہی ہے، بلوم برگ نے آرٹیکل میں لکھا کہ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ دنیا کی بہترین مارکیٹ میں سے ہے۔

فچ اورموڈیز کی ریٹنگ بہتر ہوئی ہیں۔ ایکسپورٹ میں 14 فیصد اضافہ ہوا ہے، جب ایکسپور ٹ 14فیصد اوپر جائیں گی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوگا، شرح سود کو کم کیا گیا جس سے پالیسی ریٹ نیچے آیا ہے ، اس سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، بنیادی طور پر یہ خوفزدہ ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ پاکستان ترقی نہ کرے، آئی ایم ایف خطوط کیوں لکھے گئے، احتجاج کیوں گئے؟ان کی ہمیشہ خواہش رہی کہ ملک میں تباہی بربادی پھیلائی جائے، انارکی پھیلائی جائے۔

پی ٹی آئی کے جلسوں، پریس کانفرنسز کا ایک ہی مقصد ہے کہ ہمارے لیڈر کو رہا کریں، یہ این آراو لینے کی کوشش کررہے ہیں، اس طرح این آراو نہیں ملے گا، کیسز کا سامنا کرنا پڑے گا، 9مئی کے کیسز ہیں ثبوت موجود ہیں، پی ٹی آئی اپنے جلسے کا بیانیہ بتا دیں، جلسے کی ناکامی کھل کر سامنے آچکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close