علی امین گنڈاپور جلسے میں کیوں شریک نہیں ہوئے؟

لاہور (پی این آئی) خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور موٹر وے کے راستے لاہور پہنچے مگر وہ جلسے میں شریک نہیں ہوسکے۔۔۔۔

ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ این او سی کے مطابق جلسے کا وقت سہہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک تھا۔۔۔۔۔ کاہنہ منڈی کے قریب ضلعی انتظامیہ کی متعین کردہ جلسہ گاہ میں مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد پولیس اہلکار جلسہ گاہ میں اسٹیج پر پہنچے، پولیس نے جلسہ گاہ میں مرکزی اسٹیج خالی کروالیا، مائیک اور لائٹس بھی بند کروا دیں، جس کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اسٹیج سے اتر گئے اور شرکاء نے بھی واپسی کی راہ لی،۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close