وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان سے چلے گئے

وزیر اعظم شہباز شریف امریکا کے لیے براستہ لندن روانہ ہو گئے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف لاہور سے روانہ ہوئے ہیں، وہ 2 روز لندن میں قیام کریں گے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف 23 ستمبر کو امریکا پہنچیں گے۔دوسری جانب وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سیشن میں شرکت کا پروگرام برقرار ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سفارتی مصروفیات کے سبب وزیرِ خارجہ نیویارک نہیں جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ایس سی او ممالک کےسربراہان کی 23ویں میٹنگ کی تیاریوں کے باعث وزیرِ خارجہ امریکا نہیں جا رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close