پی ٹی آئی جلسہ، کارکنان لاٹھیاں لے کر کہاں پہنچ گئے؟

صوابی انٹرچینج کے قریب پی ٹی آئی کارکنان لاٹھیاں لے کر پہنچ گئے۔

لاہور جلسے کے لیے تحریک انصاف کے کارکنان صوابی انٹرچینج کے قریب ہاتھوں میں لاٹھیاں لیے پہنچے جہاں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بچاؤ کیلئے لاٹھیاں ساتھ لے کر جارہے ہیں ان کے خلاف لاٹھیوں کا استعمال ہوا تو جواب دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو کی ایمبولینسز، فائربریگیڈ، فائرفائٹرز اور دیگر عملہ بھی صوابی پہنچا دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ کارکنوں نے لاٹھیاں اپنی حفاظت اور راستہ صاف کرنے کیلئے اٹھا رکھی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جلسے کیلئے سرکاری وسائل استعمال نہیں ہو رہے ہیں، وزیراعلیٰ علی امین کے پاس اپنی گاڑی اور سرکاری پروٹوکول ہوگا، اسی طرح صوبائی وزراء کےپاس بھی اپنی گاڑیاں ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close