پاکستان ریلوے کا کرایوں میں کمی کا اعلان

پاکستان ریلوے نے تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کر دی۔

پاکستان ریلوے کی جانب سے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے، کرایوں میں کمی کا اطلاق ائیر کنڈیشنڈ سمیت تمام مسافر ٹرینوں پر ہو گا۔اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی 23 ستمبر سے نافذ العمل ہو گی۔پاکستان ریلویز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے اور دیگر اخراجات کے باوجود مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کی گئی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے پر مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close