تازہ ترین

پراپرٹی کی خرید و فروخت سے منسلک لوگوں کیلئے خوشخبری

اسلام آباد(پی این آئی)شہر اقتدار میں پراپرٹی کی خریدو فروخت کو ڈیجٹلائز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

ڈی سی اسلام آباد کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، اجلاس میں پنجاب لینڈ ریوینیو اتھارٹی کے افسران نے خصوصی شرکت کی۔ریونیو افسران کی جانب سے آن لائن رجسٹریشن کے نظام پر بریفنگ جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے تمام اسٹیمپ پیپرز اور خریدو فروخت کو ڈیجٹلائز کرنے کا فیصلہ کیا ۔ڈی سی اسلام آباد کے مطابق اسلام آبادمیں پنجاب کی طرز پر لینڈ ریکارڈ ڈیجٹلائزیشن کی جائے گی، شہریوں کو بذریعہ پورٹل ای سٹیمپ اور ای رجسٹریشن کی سہولیات میسر ہونگی، جس کے بعد ای رجسٹریشن سےپراپرٹی کی باآسانی جانچ پڑتال کی سکے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں