لاہور (پی این آئی) آئینی ترمیم کے حوالے گورنر پنجاب سلیم حیدر نے واضح کیا کہ جو ترمیم کسی فرد واحد کے لئے ہوں، پی پی اس میں شامل نہیں، چاہے وہ ترمیم توسیع کے متعلق ہو یا سنیارٹی ،پیپلز پارٹی اس میں کسی صورت شامل نہیں ہوگی۔
نجی ٹی وی آج نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو کیا ضرورت ہیں کہ میرٹ سے ہٹ کر ترمیم میں شامل ہوں،:پیپلز پارٹی نے کونسا کوئی انعام لینا ہے ہم نے تاریخ میں کبھی ڈیل نہیں کی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ گزشتہ دو دن سے بلاول بھٹو کہہ رہے ہیں کہ اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہونگے ہماری پارٹی پالیسی ہے کہ اتحادی گورنمنٹ کو چلانا ہے اتحادی حکومت کو ن لیگ نہیں ملک کے لئے چلانا ہیں۔انھوں نے کہا کہ جب الیکشن کا رزلٹ آیا ،ہم بڑی مشکل میں تھے، کہ دوبارہ ن لیگ کیساتھ کیسے بیٹھے کیونکہ ہمارا 18 ماہ کاتجربہ بڑا ناکام ہیں، ملکی صورتحال تین مینڈیٹ میں تقسیم تھی اگر دو جماعتیں آپس نہ ملتی تو حکومت نہ بنتی گورنمنٹ نہ بنتی تو دوبارہ الیکشن ہونے تھے،دھاندلی کا شور ہونا تھا۔
سلیم حیدر کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے مجبوری میں کڑوا گھونٹ بھرا، پی پی نے ہمیشہ ملکی مفاد میں قربانی دی میرے ہاتھ سے کوئی وائس چانسلر میرٹ سے ہٹ کر تعینات نہیں ہوگا، اگر آصف زرداری صدر نہ ہوتے ملک کو مزید مشکلات کا سامنا ہوتا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں