لاہورجلسے سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا اہم بیان آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو لاہور میں جلسے کی اجازت ملنے پر ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔

بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ این او سی جاری کرنے پر میں ضلعی انتظامیہ کا مشکور ہوں،زیادہ سے زیادہ کارکن جلسہ میں شرکت کریں، پورے ملک کے لوگ آئیں، انتظامیہ سے درخواست کرتا ہوں کہ کل راستوں میں کسی قسم کی رکاوٹ کھڑی نہ کرے، تاکہ عوام وقت پر پہنچ سکیں گے اور ہم جلسہ بر وقت ختم کرسکیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ورکرز سے درخواست ہے، پرامن طریقے سے جلسہ میں شرکت کریں، کارکنوں سے اپیل ہے ایک بجے تک جلسہ گاہ پہنچیں، تاکہ وقت پر سارا عمل ہو، یہ عمران خان کا پیغام ہے کہ سب کارکن جلسہ میں شرکت کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close