لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے پانچ مقامی رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب کے پانچ مقامی رہنماؤں کی نظربندی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، جن میں انجینئر یاسر گیلانی، ملک افضل، فضل خان، عامر گیلانی اور فضل داد خان شامل ہیں۔پانچوں افراد کو 30 دن کے لیے کوٹ لکھپت جیل میں نظر بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، نظر بندی کا فیصلہ ایس پی سٹی اور انچارج ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس برانچ کی رپورٹ پر کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق یہ افراد اپنے ایجنڈے اور ذاتی مقاصد کےلیے شہریوں کے جذبات سے کھیل سکتے ہیں، یہ افراد شر پسند تقریروں سے امن و امان کی صورتحال کو خراب کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں