مقبوضہ کشمیر سے متعلق خواجہ آصف کے بیان پر بھارتی میڈیا میں آگ لگ گئی

نئی دہلی (پی این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی سے متعلق بیان پر بھارتی میڈیا میں آگ لگ گئی۔

نجی ٹی وی “جیو نیوز” کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے انڈین کانگریس، نیشنل کانفرنس اور پاکستان کے 370 اور 35-اے کی بحالی پر ایک پیج پر ہونے سے متعلق بیان دیا تھا۔خواجہ آصف کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی سے متعلق بیان کے بعد پورے بھارت میں اور بھارتی میڈیا میں آگ لگ گئی، یہاں تک کہ نریندر مودی نے بھی خواجہ آصف کا ذکر کردیا۔

آج کے پروگرام میں حکومتی جماعت مسلم لیگ( ن) اور حزب اختلاف پاکستان تحریک انصاف بھی مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر ایک پیج پر آگئیں، (ن) لیگ کے بیرسٹر عقیل اور تحریک انصاف کے زین قریشی نے کہا کہ آرٹیکل 370 اور 35-اے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، یہ بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے۔(ن) لیگ اور تحریک انصاف کے رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ اجاگر کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں