لاہور میں جلسے کی اجازت نہیں دی گئی تو ۔۔؟ عمران خان کا بڑا اعلان

راولپنڈی(پی این آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ لاہور میں جلسے کی اجازت نہیں دی گئی تو جلسے کو احتجاج میں بد ل دیں گے، سپریم کورٹ، جمہوریت اور آزادی کو بچانے کیلئے مینار پاکستان پر جلسہ ہوگا، جلسہ کرنا ہمارا آئینی حق ہے۔

لاہور کے ڈپٹی کمشنر نے اگر جلسے کی اجازت نہ دی تو مینار پاکستان پر احتجاج کریں گے،اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ آج لکیر کے ایک طرف جمہوریت اور دوسری طرف بوٹ کو عزت دینے والے ہیں۔8 فروری کے الیکشن میں واضح ہوگیا تھا کہ قوم کہاں کھڑی ہے، قوم ایک طرف کھڑی ہے اور چھوٹا سا صاحب اقتدار طبقہ جمہوریت اور سپریم کورٹ کو اپنے اقتدار کیلئے تباہ کررہے ہیں۔ لاہور میں ڈیڑھ سال سے جلسہ نہیں کرنے دیا جا رہا۔ہمیں الیکشن سے پہلے بھی جلسہ نہیں کرنے دیا گیا اور اب بھی روکا جا رہا ہے۔عمران خان کا گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ سٹیبلشمنٹ نے اسلام آباد کا جلسہ کرنے کی گارنٹی دی تھی۔

پاکستان کا حوالہ دیا گیا جس پر ہم نے جلسہ ملتوی کیا۔ گارنٹی کے باوجود اسلام آباد کے جلسے میں کنٹینرز لگائے گئے رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔ دنیا میں کیا کبھی کسی نے جلسہ ختم کرنے کا وقت دیا ہے؟۔سابق وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ پرویز مشرف کا الیکشن ان کے مقابلے میں فری اینڈ فیئر تھا۔ مشرف نے بھی میڈیا اور جلسوں پر پابندی نہیں لگائی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close