کتنے فیصد لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں؟ بڑا دعویٰ

لاہور (پی این آئی)سابق صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ 90 فیصد لوگ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ساتھ ہیں، یہ جو مرضی آئے کرلیں لوگ ان کی طرف نہیں جائیں گے۔

لاہور میں جماعت اسلامی کے امیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب تو پنجاب میں بھی مسنگ پرسنز کی کیفیت موجود ہے جس طرح بلوچستان میں چل رہا تھا، اب نتیجہ یہ ہوا کہ پنجاب سمیت سارے پاکستان میں مسنگ پرسنز کا معاملہ پھیل گیا۔ان کا کہنا تھا کہ میری فوج پر جھوٹا الزام لگ رہا ہے، کئی تجزیہ نگار بیٹھ کر کہتے تھے کہ فوج نے یہ کیا فوج نے وہ کیا مگر میری فوج ریاست کا ایک ستون ہے، میں نہیں چاہتا ہوں کہ میری فوج کا کسی کے ساتھ تنازع ہو۔

سابق صدر نے کہا کہ معیشت کی بات یہ ہے کہ 15 فیصد پر قرضہ لیا جارہا ہے مگر یہ جو آئین کی قدغن کا بل ہے یہ انتہائی خطرناک ہے، اس کے اندر دھوکا دہی کے طریقہ کار کو آزاد کیا جا رہا ہے، لوگ اغوا ہورہے ہیں، میں مولا فضل الرحمن کا مشکور ہوں کہ انہوں نے اس بل میں رکاوٹ کی، میں سمجھتا ہوں کہ اس پارلیمنٹ کو حق نہیں کہ آئینی ترمیم کرے۔ان کے مطابق لوگ غائب ہورہے ہیں، اتنا ظلم ضیا الحق یا پرویز مشرف کے زمانے میں بھی نہیں تھا، 90 فیصد لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں جو مرضی آئے کرلیں، لوگ ان کی طرف نہیں جائیں گے، یہ اسی مجبوری میں یہ بل لائے ہیں کہ عمران خان پر گرفت کومضبوط کیا جائے، میں لوگوں سے کل جلسے میں پر امن طریقے سے آنے کی اپیل کرتا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close