اسلام آباد(پی این آئی)الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد نہیں کر سکا ہے اور آج چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہونے والا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہو گیا ۔
ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں قانونی ٹیم نے نئے الیکشن ترمیمی ایکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی ، قانونی ٹیم نے کمیشن کو الیکشن ایکٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلے بارے اپنی تجاویز پیش کیں،قانونی ٹیم نے کہا کہ قانونی طور پر مخصوص نشستوں کی فہرست فراہم نہ کرنے پر تحریک انصاف ان نشستوں کی اہل نہیں ہے ،تنظیمی ڈھانچہ نہ رکھنے والی پارٹی کے ساتھ خط و کتابت کی قانونی اہمیت نہیں ہے ، پارٹی سرٹیفکیٹ کے بغیر کسی جماعت کا تنظیمی ڈھانچہ مکمل نہیں ہوتا، قانونی ٹیم نے الیکشن ایکٹ کے تحت سپریم کورٹ فیصلے پر عملدرآمد پر حتمی تجاویز دیں ، الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل دوبارہ طلب کر لیا گیا، ذرائع۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں