اسلام آباد(پی این آئی) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وکلا تحریک کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورا پاکستان اس وقت وکلا کے پیچھے کھڑا ہے سینئر ترین جج چیف جسٹس آف پاکستان ہوں گے آئینی ترمیم کے صرف ذاتی مقاصد ہیں، ملک کے لیے کچھ نہیں ہو رہا.
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعوی کیا کہ آئندہ 45روز میں یہ حکومت آپ کو ختم ہوتی نظر آئے گی حکومت ریت کی دیوار ہے اب آخری دھکا باقی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے جا کر سپریم کورٹ کو ٹکر ماری اور اس ٹکر کے نتیجے میں ان کا اپنا سر گھوم گیا بلاول وکٹری کے نشان بنا رہا تھا اب کہتا ہے ہمارا آئینی ترمیم سے کوئی تعلق نہیں.
انہوں نے بتایا کہ ملک میں جہالت عروج پر ہے ملک میں جمہوریت کا تماشا بن کر رہ گیا ہے 18 سیٹوں والا وزیر اعظم بن گیا ہے ملک کا آئینی ترمیم کسی نے پڑھی ہی نہیں. فواد چوہدری نے بتایا کہ آج الیکشن کمیشن میں عمران خان کا اور میرا کیس تھا، کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ہے، عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل سے باہر نکالتے وقت حکومت کا بلڈ پریشر کم ہو جاتا ہے اگر عمران خان جیل سے باہر آئے تو سڑکوں پر لوگوں کا جم غفیر ہوگا حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے.
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں