آئینی ترمیم، عمران خان کی رائے بھی سامنے آ گئی

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آئینی ترمیم پر مولانا فضل الرحمان کے کردار کے حوالے سے سوال پر کہا کہ کچھ کہہ نہیں سکتے، مولانا اگر جمہوریت کے لیے ساتھ کھڑے ہیں تو اچھی بات ہے۔

اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران بانی پی ٹی آئی نے کہا حکومت نے آئینی ترمیم لانی ہی لانی ہے۔صحافی نے سوال پوچھا کہ آئینی ترمیم کا معاملہ تو ریورس ہوگیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت اپنے نمبرپورے کرکے یہ ترمیم لائے گی۔عمران خان سے صحافی نے سوال پوچھا کہ آئینی ترمیم کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کے کردار کو کیسے دیکھتے ہیں؟

اس پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کچھ کہہ نہیں سکتے۔ صحافی نے دوبارہ پوچھا کیا آپ مولانا صاحب کے بارے کلیئر نہیں ہیں؟ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مولانا اگر جمہوریت کے لیے ساتھ کھڑے ہیں تو اچھی بات ہے، جمہوریت کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا پڑےگابانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اِن لوگوں کو ڈر ہے نیا چیف جسٹس آیا تو 9 مئی کی تحقیقات کرائےگا، نئے چیف جسٹس کے سامنے جب 9 مئی کی پٹیشن لگے گی تو اصلیت سامنے آجائےگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close