آئینی ترامیم پر اعتماد میں نہ لینے پر وکلا برادری ناراض

وکیل رہنما احسن بھون نے کہا ہے کہ وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو ترامیم پر وکلاء کو اعتمادم میں لینا چاہیے تھا۔

پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار سے وکیل رہنما احسن بھون اور یاسین آزاد نے بھی خطاب کیا۔احسن بھون نے کہا کہ وزیرقانون اعظم نذیر کو چاہیے تھا کہ ایسی ترامیم پر وکلا برادری کو تو اعتماد میں لے لیا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ بار کو اس بات پر تشویش ہے کہ کسی سویلین کا ملٹری ٹرائل نہ ہو اور نہ کسی جج کی ایکسٹینش ہووکیل رہنما یاسین آزاد نے کہا کہ پارلیمنٹ قانون ساز ادارہ ہے اس پر کوئی پابندی عائد نہیں کی جاسکتی، ترامیم میں ماسوائے عمر بڑھانے کے کوئی خرابی نظر نہیں آتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close