اہم وفاقی وزیر پھر فضل الرحمان کے دروازے پر

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آئینی ترمیم سے متعلق مشاورت کےلیے مولانافضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے۔

وفاقی حکومت نے ایک بار پھر جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ کو منانے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کے ساتھ مجوزہ آئینی ترامیم سے متعلق مشاورت کی۔مولانا فضل الرحمان نے اس سے قبل سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر کے گھر ظہرانے میں شرکت کی تھی۔

ظہرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان اور اسد قیصر نے حکومت کا مجوزہ آئینی ترمیمی مسودہ مسترد کرنے کا اعلان کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close