آئینی عدالتیں کن کن ملکوں میں موجود ہیں؟

وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ جتنی بھی مغربی جمہوریتیں ہیں، وہاں آئینی عدالتیں موجود ہیں۔

اسلام آباد میں پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کونسل سے فاروق ایچ نائیک نے آئینی عدالت اور مجوزہ آئینی ترامیم سمیت دیگر امور پر خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ جب تک کابینہ ڈرافٹ منظور نہ کر لے کسی بل کو حتمی مسودہ نہیں کہا جاسکتا۔فاروق ایچ نائیک نے مزید کہا کہ مصر اور انڈونیشیا میں بھی آئینی عدالتیں موجود ہیں، جتنی بھی مغربی جمہوریتیں ہیں وہاں آئینی عدالتیں موجود ہیں۔

تقریب سے وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ جنوری مارچ میں پیپلز پارٹی سے مذاکرات شروع ہوئے، میں اس مذاکراتی کمیٹی کا رکن تھا، پیپلز پارٹی نے اس وقت بھی میثاق جمہوریت کے نامکمل ایجنڈے کی تکمیل کی بات کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close