190 ملین پاؤنڈز کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نےٹرائل کورٹ کو 190ملین پاؤنڈ کیس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا۔

نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق 190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پراعتراضات کیساتھ سماعت ہوئی ،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بنچ نے سماعت کی،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے کیس سے بری کرنے کی استدعا کررکھی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جب تک کیس ہائیکورٹ میں ہے کورٹ کو ٹرائل آگے بڑھانے سے روکا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نےدرخواستوں کو منظور کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو 190ملین پاؤنڈ کیس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا۔عدالت نے کہاکہ ٹرائل کورٹ ٹرائل مکمل کرلے لیکن حتمی فیصلہ نہ دے،عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بری کرنے کی درخواست پرنوٹس جاری کر دیئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں درخواستوں پر اعتراضات دور کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو کیس 26 ستمبر کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close