لاہور (پی این آئی)تحریک انصاف لاہور کی قیادت نے 21 ستمبر کو مینار پاکستان جلسے سے متعلق حکمت عملی تیار کر لی ہے ۔
نجی ٹی وی سماء نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ عدالت سے جلسے کی اجازت ملنے یا نہ ملنے پر حکمت عملی طے کر لی گئی اور جلسے کی بھر پور تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ، تمام رہنماوں ٹکٹ ہولڈرز اور سرگرم کارکنوں کو اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں، لاہور کے ہر حلقے میں جلسے کے حوالے سے بھر پور مہم چلانے کا فیصلہ ہو گیاہے ۔
مقامی قیادت نے جلسے کے حوالے سے عوام کو متحرک کرنے کیلئے حکمت عملی تیارکر لی گئی ہے اور شہر کے مختلف حلقوں میں جلسے کیلئے پی ٹی آئی رہنماوں کی میٹنگز جاری ہیں۔مینار پاکستان جلسے کیلئے عوامی رابطہ مہم کا بھی آغاز کر دیا گیاہے ، پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کل لاہور جلسے سے متعلق اہم پیغام دے گی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں