اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیس میں ممبر کے پی نے استفسار کیا کہ فرض کریں ہم پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن تسلیم نہیں کرتے،حکام الیکشن کمیشن نے کہاکہ الیکشن ایکٹ کے تحت پارٹی پر 5سال پابندی لگ سکتی ہے۔
سما ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیس کی سماعت ہوئی،چیئرمین پی ٹی آئی نے ریکارڈ جمع کرانے کیلئے 10روز مانگ لئے، ممبر کے پی نے کہاکہ یہ آپ نے اچھا کہا کہ انشااللہ آپ کو ریکارڈ دے دیں گے،ممبر کے پی نے استفسار کیا کہ آپ کے انٹراپارٹی الیکشن کہاں ہوئے تھے؟بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ہم نے چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں الیکشن کرائے۔
ممبر کے پی نے استفسار کیا کہ فرض کریں ہم پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن تسلیم نہیں کرتے،حکام الیکشن کمیشن نے کہاکہ الیکشن ایکٹ کے تحت پارٹی پر 5سال پابندی لگ سکتی ہے،ممبر کے پی نے استفسار کیا کہ انٹراپارٹی الیکشن نہ کرانے پر ہم کیا کارروائی کرسکتے ہیں؟بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ہم آپ کو اس معاملے پر بھرپور معاونت فراہم کریں گے،پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کی سماعت 2اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں