سیاسی جماعتوں سے مذاکرات؟ شیر افضل مروت کا بڑا بیان آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل خان مروت کا کہنا ہے کہ اسمبلی میں ہمارے حکومتی ارکان کے ساتھ جو روابط ہوئے ہیں اس کے بعد مجھے اس بات کا احساس ہو رہا ہے کہ ہمیں صرف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات کرنے کے بیانیے کو الوداع کہنا پڑے گا، ہمیں اب ن لیگ، پیپلز پارٹی اور دیگر تمام جماعتوں کے ساتھ بات کرنی ہوگی۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ مذاکرات سے ہی ملکی مفاد میں کوئی معاہدہ ہوسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہامرے اور حکومت کے اسمبلی ارکان کے درمیان گفت و شنید ہوئی ہے، جس میں اسپیکر ایاز صادق نے تعمیری اور مثبت کردار ادا کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close