بلاول بھٹو نے 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق زیرگردش مسودہ جعلی قرار دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق میڈیا میں زیرگردش مسودہ جعلی قرار دے دیا۔

اپنے حالیہ بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق میڈیا میں زیرگردش مسودہ اصلی نہیں ، ابھی آئینی عدالت کے قیام سے متعلق اپنا مسودہ تیار کر رہے ہیں۔مسودہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ شیئر کریں گے اور وہ بھی اپنا مسودہ تیار کر رہے ہیں جبکہ کوشش ہوگی پیپلزپارٹی اور جے یو آئی مشترکہ مسودے پر اتفاق کرلیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی اتفاق رائے کے بعد آگے بڑھیں گے۔کوشش ہے پی ٹی آئی کی بھی رائے لی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close