مرتضیٰ وہاب کو ایک اور بڑا عہدہ مل گیا

اسلام آباد (پی این آئی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مرتضیٰ وہاب کو اپنا ترجمان مقرر کردیا۔

بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو نے مرتضیٰ وہاب کی بطور ترجمان تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔جبکہ پیپلز پارٹی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مرتضیٰ وہاب کو بلاول بھٹو زرداری کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مرتضی وہاب ترجمان کے طور پر اپنی ذمے داریاں فوری طور پر سنبھالیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close