عید میلاد النبیؐ کے موقع پر راولپنڈی اور کوئٹہ میں موبائل فون سروس معطل ہے۔
حکام کے مطابق 12ربیع الاول کے موقع پر راولپنڈی میں موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل کی گئی ہے اور سروس صرف مرکزی جلوس اور ملحقہ علاقوں میں معطل کی گئی ہے۔ راولپنڈی میں 12ربیع الاول کامرکزی جلوس جامع مسجد روڈ سے نکالا جائیگا جو جامع مسجدروڈ، بنی چوک اور سرکلر روڈ سے ہوتا ہوا مری روڈ پہنچے گا۔ڈپٹی کمشنر اور سی پی او راولپنڈی نے جلوس کے مختلف روٹس کا دورہ بھی کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ کوئٹہ میں بھی 12ربیع الاول کے موقع پرموبائل فون سروس کو معطل کیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق 12ربیع الاول کا مرکزی جلوس باچاخان چوک سے نکالا جائے گا جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا مقررہ مقام پر اختتام پزیر ہوگا۔ حکومت نے جلوس کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں جب کہ جلوس کے روٹ پر دکانیں اور تجارتی مراکز بند کردیے گئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں