اسلام آباد (پی این آئی) وزیرمملکت برائے خزانہ رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کیلئے حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں ہے، آئینی ترمیم مولانا فضل الرحمان کی شمولیت سے ہی ممکن ہوگی۔
انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترمیم کیلئے حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں ہے، دیگر جماعت ساتھ ملیں گی تو حکومت ترمیم کرسکتی ہے،آئینی ترمیم مولانا فضل الرحمان کی شمولیت سے ہی ممکن ہوگی، ہمارا خیال تھا کہ ہم مولانا فضل الرحمان کو منالیں گے، نوازشریف کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات نہیں ہوئی۔آئینی ترمیم سے عدلیہ کی آزادی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ اس موقع پر پروگرام میں جے یوآئی ف کے مرکزی رہنماء راشد سومرو نے کہا کہ ہم نے ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دے کر اپنا ووٹ 22 کروڑ عوام کے پلڑے میں ڈالا ہے، اگر اس کا ریلیف عمران خان کو ملتاہے تو شکریہ کہ ہمیں کل تک گالیاں دیتے تھے، آج شکریہ ادا کررہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں