تحریک انصاف نے لاہور میں جلسے کی اجازت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں 21 ستمبر کو جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق درخواست عالیہ حمزہ اور امتیاز محمود شیخ نے دائر کی، درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور، پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے.

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے مینار پاکستان پر جلسہ کیا جبکہ تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہیں دی جارہی جو غیر آئینی ہے درخواست میں کہا گیا ہے کہ جلسے کی اجازت نا ملنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی میں آتا ہے، ہائی کورٹ نے 9 اگست کو ڈی سی لاہور کو جلسہ کرنے کی اجازت دینے کا حکم دیا تھا درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر نے عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا لہذا عدالت 21 ستمبر کو لاہور میں جلسہ کرنے کی اجازے دینے کا حکم دے.

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close