پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکلاء رہنماؤں نے کہا ہے کہ ہر غیر آئینی اقدام کے خلاف وکلاء باہر نکلے ہیں۔
سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر، نیا اللّٰہ نیازی، شعیب شاہین نے میڈیا سے گفتگو کی۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اگر آئینی ترمیم کا ڈرافٹ وہی ہے، جو سامنے آیا ہے تو پھر یہ آئینی عدالت بنانا چاہتے ہیں۔شعیب شاہین نے کہا کہ مجوزہ آئینی ترامیم کو اصلاحات کا نام نہ دیں بلکہ اسے فساد کا نام دیں۔نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا کہ ہر غیر آئینی اقدام کے خلاف وکلاء باہر نکلے ہیں، جو غیر آئینی ترامیم آئی ہیں، اس کے خلاف پرامن احتجاج کی کال دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہورمیں آل پاکستان کنونشن ہورہا ہے، ہم آئین کی بالادستی کے لیے کھڑے ہیں، سیاست سے بالا تر ہوکر تمام وکلاء متحد ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں