آئینی ترمیم کا پہلا راؤنڈ کس نے جیت لیا؟

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے آئینی مسودے کا پہلا راؤنڈ جیت لیا۔

عدلیہ سے متعلق آئینی ترامیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مفتی محمود مرحوم نے بھی تنہا ذوالفقار علی بھٹو کو شکست دی تھی۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ کہتے تھے ووٹ کو عزت دو انہوں نے ووٹ کا جمعہ بازار لگایا ہوا ہے، جمہوریت پر جب بھی شب خون مارا گیا دن کہ اجالے میں نہیں مارا گیا۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 30 ستمبر تک اس ملک کی جمہوریت کا اتار چڑھاؤ فیصلہ کن ہو جائے گا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ 30 ستمبر کو پتہ چلے گا کہ سیاسی اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close