خوفناک حادثہ، قیمتی جانی نقصان ہوگیا

راولپنڈی(پی این آئی)موٹر وے ایم ٹو پر ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق اور ایک بچی سمیت دوسری خاتون زخمی ہوگئیں۔

 

 

ایکسپریس نیوز کے مطابق موٹروے ایم ٹو پر ڈمپر کی کار کو ٹکر سے پیش آنے والے ٹریفک حادثے کی اطلاع کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیموں کو جائے وقوع پر پہنچا دیا گیا ہے۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق کار ڈمپر سے ٹکرائی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق، ایک بچی اور دوسری خاتون زخمی ہوگئیں۔ریسکیو اہلکار امدادی کارروائی شروع کرنے کے لیے موقع پر پہنچ گئے اور ان کے ایمرجنسی کی دو گاڑیاں بھی ہمراہ تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close