آئینی ترامیم کا معاملہ، مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی کی ایک اور اہم ملاقات

اسلام آباد (پی این آئی) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان تحریک انصاف کے مابین آئینی ترامیم کے معاملے پر ایک اور اہم ملاقات طے پاگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی کے مابین ملاقات طے پاچکی ہے، جے یو آئی ف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے فوری بعد پی ٹی آئی کا وفد مولانا سے ملاقات کرے گا، پی ٹی آئی وفد کو مولانا فضل الرحمان حکومت کے آئینی ترامیم کے مسودے سے متعلق آگاہ کریں گے، پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد مولانا فضل الرحمان آئینی ترمیم سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

ادھر حکومت کی جانب سے نئی آئینی ترمیم کے لیے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کر دیئے جانے کا دعویٰ سامنے آگیا، جیو نیوز کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان آئینی ترمیم سے متعلق حکومت کا ساتھ دیں گے، آئینی ترمیم ایک جامع پیکج ہے جس میں آئینی عدالت بنائی جائے گی، آئینی عدالت کے لیے ججز کی تقرری کا بھی طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے، آئینی عدالت کے لیے نئے سرے سے ججز کی تقرری ہوگی، آئینی عدالت بنانے کا مقصد عام سائلین کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close