اسکردو (پی این آئی)گلگت بلتستان حکومت نے بلند ترین چوٹی کے 2 کی پرمٹ فیس میں اضافہ کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے 2 کی پرمٹ فیس فی کوہ پیما 5000 ڈالر تک بڑھادی گئی۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 8 ہزار میٹر سے بلند دیگر پہاڑوں کی پرمٹ فیس میں بھی اضافہ 9 ہزار ڈالر سے 28 ہزار ڈالر مقرر کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کے ٹو پہاڑ کیلئے پرمٹ فیس موسم خزاں میں 25 سو ڈالر اور موسم سرما میں 1500 ڈالر مقرر کی گئی ہے جب کہ پاکستانی کوہ پیماؤں کیلئے کےٹو پرمٹ فیس 30 ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ اور ٹریکنگ فیس غیر ملکیوں کے لیے 100 ڈالر سے بڑھا کر 3 سو ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ کوہ پیما ایک پرمٹ پر صرف ایک ہی پہاڑ کی مہم جوئی کر سکے گا، ایک سے زائد پہاڑوں کی مہم جوئی کےلیے الگ الگ پرمٹ لینا ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق گروپ ممبران کی تعداد 20 سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے اور ہائی ایلٹیٹیوٹ پورٹرز کے لیے انشورنس کی رقم 20 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں