اسلام آباد ( پی این آئی) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے لئے نمبر گیم کب سے پوری ہے، بات اب نمبر گیم سے آگے نکل گئی ہے۔
پارلیمنٹ ہاو¿س میں صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کون سی آئینی ترمیم لا رہے ہیں جس پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ترمیم کا کابینہ کو نہیں پتہ مجھے کیسے پتہ ہوگا۔مولانا فضل الرحمان سے متعلق سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ مولانا سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، ضرورت پڑنے پر مولانا سے ملاقات کر لیتے ہیں۔
صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ کیا عوامی مفاد اور مہنگائی کیلئے کبھی رات کو جاگے ہیں جس پر وزیر خارجہ نے جواب دیا کہ آپ کے خیال میں مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں ویسے ہی آگئی، مہنگائی کم ہو کر 9اعشاریہ 6فیصد پر آگئی ہے، مزید بھی کم ہوگی۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ جب کمیٹی اجازت دے گی، آپ کو بتا دیں گے، آئینی ترامیم پہلے کابینہ پھر ایوان میں لائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں