اسلام آباد (پی این آئی)قومی اسمبلی کے آج صبح ساڑھے 11 بجے ہونے والے اجلاس میں تاخیر کی وجہ سامنے آگئی۔
قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح ساڑھے 11 بجے طلب کیا گیا تھا تاہم اب قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا وقت تبدیل کر کے شام 4 بجے کر دیا، جس کا باقاعدہ نوٹس بھی جاری ہوگیا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق کمیٹی نے صبح 10 بجے کی میٹنگ کے بعد اسپیکر سےکہا اہم امور پر فیصلوں کے لیے وقت درکار ہے تاہم اسپیکر قومی اسمبلی نے کمیٹی کی درخواست پر آج کے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کے وقت کی تبدیلی کا نوٹس جاری کردیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کی شوریٰ سے مشاورت کے لیے وقت مانگا تھا، مولانا فضل الرحمان آئینی ترامیم پر آج جے یو آئی کی مجلس شوریٰ سے مشاورت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن جماعتوں سے ہونے والی ملاقاتوں پر بھی بات چیت ہوگی، جے یوآئی کے قانونی ماہرین مجوزہ آئینی ترمیم پر بریفنگ دیں گے جبکہ مولانا فضل الرحمان پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد حکومت کو اپنی رائے سے آگاہ کریں گے، مولانا فضل الرحمان کے فیصلے تک قومی اسمبلی کا اجلاس وقت تبدیل کیا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ رات دیر گئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ان کی رہائشگاہ پر جاکر ملاقات کی تھی اور پھر واپسی پر صحافیوں کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کی آئینی ترامیم میں حمایت سے متعلق سوال پر وکٹری کا نشان بنا کر چلے گئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں